Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی بولرز نے بنگلادیشی ٹاپ آرڈر بکھیر کر رکھ دیا

تیسرے دن کے کھیل کے آغاز پر پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ، 26 رنز پر بنگلادیش کے ابتدائی 6 کھلاڑی پویلین بھیج دیے
شائع 01 ستمبر 2024 11:03am

راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے جہاں بنگلادیشی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے جبکہ مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان 36 رنز بنالیے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے 274 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنائے ہیں جبکہ پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے 248 رنز درکار ہیں۔

کھیل کے تیسرے روز کا آغاز بنگلادیشی ٹیم نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 10 رنز سے کیا لیکن دن کے آغاز پر پاکستانی بالرز نے شاندار کم بیک کیا۔

خرم شہزاد اور میر حمزہ نے جارحانہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کے ٹاپ 6 بیٹر کو محض 26 رنز کے عوض پویلین بھیج دیا۔

بنگلادیش کی جانب سے شادمان اسلام 10، کپتان نجم الحسن شانتو 4 ،مشفق الرحیم 3، شکیب الحسن 2 جبکہ ذاکر حسن اور مومن الحق نے ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان پہلی اننگز میں 274 پرآؤٹ

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4 جبکہ میر حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

اس وقت بنگلہ دیش نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنالیے ہیں اور مہدی حسن میراز 9 اور لٹن داس صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

کھیل کا دوسرا روز

قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں عبداللہ شفیق کی صورت میں صفر پر پہلی وکٹ کا نقصان ہوا تاہم کپتان شان مسعود اور صائم ایوب نے 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، جس کے بعد شان مسعود 57 اور صائم ایوب 58 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 16، بابراعظم 31 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، وکٹ کیپر محمد رضوان 29 اور آغا سلمان 54، خرم شہزاد 12، محمد علی 2 اور ابرار احمد صرف 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 5، تسکین احمد نے 3 جبکہ شکیب الحسن اور ناہین رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بنگلادیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں پاکستان کو جلد آؤٹ کرکے برتری حاصل کریں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ میچ میں فتح کے لیے بے چین ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ابرار احمد اور میر حمزہ کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔

کھیل کا پہلا روز پہلا روز

بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان پہلے روز کا کھیل مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ختم کردیا گیا تھا جبکہ خراب موسم کی وجہ سے ٹاس بھی ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

پاکستان کا اسکواڈ

قومی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد ضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد علی، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔

بنگلادیش کا اسکواڈ

بنگلہ دیشی اسکواڈ میں کپتان نجم الحسین شانتو، شادمان اسلام، ذاکر حسن، مومن الاسلام، مشفق الرحیم، لٹن داس، شکیب الحسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، حسن محمود اور ناہید رانا شامل ہیں۔

rawalpindi

test series

Pakistan vs bangladesh

PAK vs BAN

Khurram Shehzad

second test