Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورین ہیکرز نے کروم براؤزر میں خامی کا فائدہ اٹھا کر کئی کرپٹو جائنٹس کو لوٹ لیا

گوگل نے کروم کے لیے حل 21 اگست کو ریلیز کیا، تب تک ہیکرز اپنا کام کرچکے تھے۔
شائع 31 اگست 2024 10:11pm

شمالی کوریا کے ہیکرز نے گوگل کروم براؤزر میں پائی جانے والی ایک بڑی خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرپٹو کرنسی کے کئی بڑے اداروں سے کروڑوں ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی لوٹ لی۔

ٹائمز آف انڈیا نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ CVE-2024-7971 نامی نے آن لائن کوڈ ایگزیکیوشن ممکن بنایا۔ گوگل نے 21 اگست کو اس مسئلے کا حل ریلیز کیا تھا۔

ہیکرز نے سوشل انجینیرنگ میتھڈ استعمال کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو ایک ’آلودہ‘ ڈومین کی طرف بھیجا جس کے نتیجے میں ونڈوز میں ایسی خرابی پیدا کی جاسکی جو کرپٹو کرنسی بٹورنے کی طرف لے گئی۔

مائیکروسوفٹ سیکیورٹی ریسرچرز نے بتایا ہے کہ جب تک معاملات کو کنٹرول کیا جاتا، سِٹرین سلیٹ نامی ایجنٹ اپنا کام کرچکا تھا۔

مائیکروسوفٹ کی تھریٹ انٹیلی جنس ٹیم نے کرپٹو کرنسی کے چُرائے جانے کے معاملے کا پتا 19 اگست کو چلایا۔

ٹیم نے بتایا کہ شمالی کوریا کے ہیکرز کی ایک ٹیم نے کرپٹو کرنسی اور دیگر مالیاتی وسائل میں سیندھ لگائی اور خطیر رقوم لے اُڑے ۔

معلوم ہوا ہے کہ شمالی کوریا کا ہیکرز گروپ ریکنیژاں جنرل بیورو کے ماتحت کام کرتا ہے اور اب تک بہت سی کرپٹو کرنسی ویب سائٹس سے فراڈ کرچکا ہے۔

North Korea

hackers

CRIPTO GIANTS

CHROME BROWSER

RECONNAISANCE GENERAL BUREAU