Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سیاح پھنس گئے

ایبٹ آباد میں ٹھنڈیانی روڈ پر لینڈسلائیڈنگ سے 2 مکانات تباہ، متعدد کو جزوی نقصان
شائع 31 اگست 2024 08:55pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد سیاح پھنس گئے، ایبٹ آباد میں ٹھنڈیانی روڈ پر لینڈسلائیڈنگ سے دو مکانات تباہ ہوگئے، جب کہ متعدد کو جزوی نقصان پہنچا، کمراٹ اور مہانڈری میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا، غذر میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا، لوگوں نے گرم ملبوسات پہن لیے۔

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کے دوران لینڈ سلائیڈنگ نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

گلی بنیاں کے مقام پر بند سڑک تاحال بحال نہ ہوسکی۔ ایبٹ آباد سلہڈ میں شاہراہ ریشم پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثرین نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

سمندری طوفان سے کراچی کے براہ راست متاثر ہونے کا خطرہ ٹل گیا، شہر میں موسلادھار بارشیں

کمراٹ میں لینڈسلائیڈنگ کی نذر ہونے والی سڑک بھی بحال نہ کی جاسکی۔ جب کہ کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو باڈگوئی کے راستے کالام پہنچا دیا گیا، کچھ سیاح شرینگل کی طرف پیدل روانہ ہوگئے۔

مانسہرہ میں مہانڈری کے مقام پر پل کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا، شاہراہ کاغان دو روز بعد بحال ہوگئی۔ مہانڈری میں پھنسے 8 غیرملکی سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

طوفان ’اسنیٰ‘ کا خطرہ ٹلتے ہی دوسرا مضبوط سسٹم بننے لگا

دوسری جانب غذر کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، برفباری کے باعث علاقے میں موسم سرد ہوگیا، دریائے غذر میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

خیبر پختونخوا

Landsliding

heavy rains