Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مولانا فضل الرحمان سے وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات کتنی کامیاب رہی؟

'فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کی نہیں بنے گی'
شائع 31 اگست 2024 08:29pm

جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ مولانا صاحب کچھ خفا ہیں، ملاقاتیں مثبت رہی ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں اس حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولان افضل الرحمان کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم نے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں کے نتائج سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، ملاقاتوں میں کیا بات ہوئی اس کا بھی علم نہیں ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ابھی تو برف پگھلنی شروع ہوئی ہے، مولانا صاحب انتخابات کے نتائج پر ناراض ہیں، انہیں جن حلقوں پر مسئلہ ہے وہ پی ٹی آئی نے جیتی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما قیصر احمد شیخ نے بھی اس حوالے پروگرام میں اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، ہم مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتے ہیں۔

نواز شریف کی واپسی کا فی الوقت پلان نہیں ہے، ایاز صادق

قیصر احمد شیخ نے واضح کیا کہ کابینہ اجلاس میں ان ملاقاتوں پر بات نہیں ہوئی، کابینہ میں بلوچستان کے معاملات پر بات ہوئی تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کی نہیں بنے گی۔

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ مؤخر کرنے کا اعلان

اسی پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے بھی شرکت کی۔

زین قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، ہم نےمولانا فضل الرحمان کو تحریک تحفظ آئین کیلئے دعوت دی، مولانا اپنے راستے پر ہیں اور ہم اپنے راستے پر۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی مخالفت کردی

زین قریشی نے کہا کہ لگتا ہے صدر اور وزیراعظم کو مولانا فضل ارحمان سے ملاقات میں کامیابی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کو صرف اخلاقی سپورٹ دے سکتے ہیں، 8 ستمبر کے جلسے کا اہم مطالبہ ہمارے مینڈیٹ کی واپسی ہے۔

Molana Fazal ur Rehman

Zain Qureshi

Qaiser Ahmed Sheikh

President Asif Ali Zardari

PM SHAHBAZ SHARIF

SYED NASIR HUSSAIN SHAH