Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیرملکی جریدے کا آرٹیکل گمراہ کن اور چین سے تعلقات خراب کرنے کی ناکام کوشش ہے، عطا تارڑ

پاکستان کی خارجہ پالیسی پر اس طرح کے حملے کامیاب نہیں ہوں گے، وفاقی وزیر
شائع 31 اگست 2024 05:27pm
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دی ڈپلومیٹ جریدے میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شائع ہونے والا آرٹیکل غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے، جریدے نے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی ناکام کوشش کی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں ”دی ڈپلومیٹ“ جریدے کے شائع ہونے والے آرٹیکل پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پر اس طرح کے حملے کامیاب نہیں ہوں گے، آرٹیکل میں دیا گیا تاثر غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے جو پاکستان کے عوام کے جذبات کی عکاسی نہیں کرتا۔

پاکستان کے ساتھ بلاتعطل مذاکرات کا دور ختم ہو چکا ہے، بھارتی وزیر خارجہ

وزارت اطلاعات نے کہا کہ آرٹیکل جھوٹ اور سیاق و سباق سے ہٹ کر لکھا گیا، غیر ملکی شخصیات کے دورے پورا سال جاری رہتے ہیں، مذکورہ آرٹیکل میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورے اور دہشت گردی کے واقعات کے درمیان گمراہ کُن ربط پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، یہ آرٹیکل گمراہ کن اور بے بنیاد ہے۔

26 اگست کو ایسا ماحول پیدا کیا گیا جیسے بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہو، شہباز شریف

دریں اثناء وزارت اطلاعات کے فیکٹ چیکر نے بھی ”دی ڈپلومیٹ“ جریدے میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شائع ہونے والے آرٹیکل کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیا۔

foreign office

Attaullah Tarar

pak china relation

The Diplomat