Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کی واپسی کا فی الوقت پلان نہیں ہے، ایاز صادق

مذاکرات کے لیے بانی پی ٹی آئی سنجیدہ نہیں ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
شائع 31 اگست 2024 05:07pm

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے توسیع کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرکے فیصلہ کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایازصادق نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا فی الوقت پلان نہیں ہے، اگرعلاج کی صورت میں جاتے ہیں تو واپس آئیں گے کیونکہ پارٹی انہوں نے چلانی ہے۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی مخالفت کردی

نواز شریف کی زیر صدارت ہنگامی مشاورتی اجلاس: فضل الرحمان، محمود اچکزئی سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ مؤخر کرنے کا اعلان

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے بانی پی ٹی آئی سنجیدہ نہیں ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں اور میں خود مذاکرات کو مسائل کا حل سمجھتا ہوں۔

Nawaz Sharif

Chief Justice of Pakistan

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)