Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

39 ہزارفٹ کی بلندی پر قطر ایئر ویز کے طیارے میں خرابی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

پاکستان کی فضائی حدود میں ڈریم لائنر طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا، ذرائع ایوی ایشن
شائع 31 اگست 2024 01:47pm

دوحہ سے اینجلس سٹی کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز قطر سے فلپائن جا رہی تھی، پاکستان کی فضائی حدود میں طیارے کا ایک انجن بند ہو گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دوحہ سے اینجلس سٹی کی پرواز کیو آر 926 قطر سے فلپائن جا رہی تھی، پاکستان کی فضائی حدود میں ڈریم لائنر طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق 39 ہزارفٹ کی بلندی پرقطر ایئر ویزکے طیارے میں خرابی ہوئی، پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

787 ڈریم لائنر طیارہ کراچی جناح ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈ کرگیا۔ طیارے میں سوار187مسافر لاؤنچ منتقل کردیے گئے، طیارہ کراچی ایئرپورٹ پرموجود ہے جبکہ مسافر روانگی کے منتظر ہیں۔

karachi

PIA