Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دبئی میں کھلے عام بغیر لائسنس سلینڈر فروخت کرنے والے 9 افراد گرفتار

حفاظتی ضوابط کی تعمیل کیے بغیر سلنڈر غیر محفوظ طریقے سے فروخت ہو رہے تھے، خلیج رپورٹ
شائع 31 اگست 2024 12:36pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

دبئی: بغیر لائسنس شہریوں کو گیس سلنڈر فروخت کرنے والے افراد کو دبئی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے بغیر لائسنس کے گیس سلنڈر فروخت کرنے پر 9 افراد کو گرفتار کیا ہے، اتھارٹی نے 343 بغیر لائسنس کے سلنڈر بھی ضبط کرلئے۔

دبئی میں واٹس ایپ پر نوکری کا جھانسہ دینے کے واقعات میں اضافہ

رپورٹ کے مطابق حفاظتی ضوابط کی تعمیل کیے بغیر سلنڈر غیر محفوظ طریقے سے فروخت اور ذخیرہ کیے جا رہے تھے جس سے دھماکا ہونے کا بھی خطرہ تھا۔

دبئی پولیس کے بریگیڈیئر حریب الشمسی نے اس حوالے سے بتایا کہ انہوں نے کچھ ایسے افراد کو گرفتار کیا جو غیر قانونی طور کھلے عام گیس سلینڈر بیچ رہے تھے جس سے شہریوں کی زندگی خطرے میں تھی۔

بریگیڈیئر الشمسی نے خبردار کیا کہ سلنڈر خطرناک ہوتے ہیں کیونکہ وہ آسانی سے آگ پکڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ انہیں صرف مجاز فروخت کنندگان سے خریدیں جو حفاظتی اصولوں پر عمل کرتے ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ محفوظ شدہ ہیں۔

dubai

unlicensed cylinder

9 people arrested