Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دھرنا اور ملک گیر ہڑتال نے حکومت کو فائنل وارننگ دی ہے، لیاقت بلوچ

مقتدر طبقہ کا رہن سہن اوردھن یورپ میں ہے، یکم ستمبرسے ملک گیر رابطہ مہم شروع کررہے ہیں، نائب امیر جماعت اسلامی
شائع 31 اگست 2024 11:40am

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ یکم ستمبر سے ملک گیررابطہ عوام ممبرسازی مہم شروع کررہے ہیں، دھرنا اور ملک گیر ہڑتال نے حکومت کو فائنل وارننگ دی ہے، مقتدر طبقہ کا رہن سہن اوردھن یورپ میں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رابطہ عوام مہم میں 5 کروڑ ووٹرز سے رابطہ کریں گے، حکمران طبقہ عوام کی کمائی لوٹ کربیرون ملک منتقل کردیتا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ دھرنا،ملک گیرہڑتال نےحکومت کوفائنل وارننگ دی۔ علاوہ ازیں لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر رانا تنویر سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایم پی اے رانا افضال سیاسی اور انتخابی میدان میں مسلسل جہدوجہد کرتے رہے۔ لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی رہنما عمر آفتاب ڈھلوں کی والدہ کے انتقال پر بھی تعزیت کی۔

پاکستان

Jamat e Islami