Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں شریک پاک فوج کے گراؤنڈ کمانڈرز کے تاثرات

تیراہ میں خارجی دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظرمشن سونپا گیا،بریگیڈ کمانڈر ایس ایس جی
شائع 31 اگست 2024 11:27am

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے خلاف میدان عمل میں جانفشانی سے برسر پیکار ہیں، ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشن میں شامل پاک فوج کے بریگیڈ کمانڈرزفرنٹیئرکور نے بتایا کہ مشن سونپا گیا کہ خوارج کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ہے، ہم نے آپریشنز میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ بیس اگست سے خارجی دہشت گردوں کی سرزمین پاکستان پر موجودگی کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ وادی تیراہ میں خوارج کی بڑی تعداد بشمول نام نہاد لشکر اسلام ، جماعت الاحرار افغانستان سے دراندازی کر کے پاکستان میں داخل ہوئی۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابیاں ملیں۔ ہلاک دہشت گردوں میں خوارج کا اہم سرغنہ ابو ذر عرف صدام بھی شامل ہے۔

آپریشن شامل پاک فوج کے بریگیڈ کمانڈرفرنٹیئرکور نے کہا کہ جوانوں نے فتنہ الخوارج کی دراندازی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا خارجی دہشت گردوں نے تیراہ میں مخفی ٹھکانے بنا رکھے تھے۔

بریگیڈکمانڈر ایس ایس جی نے کہا کہ تیراہ میں خارجی دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظرمشن سونپا گیا، مشن سونپا گیا کہ خوارج کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ہے، ہم نے آپریشنز میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔

بریگیڈ کمانڈر فرنٹیر کور نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کوشاں اور پرعزم ہے، پاک فوج کے متحرک دستوں نے خوارج کے خلاف مؤثر کارروائی شروع کی۔

بریگیڈ کمانڈر ایس ایس جی نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور جوانوں کی بہادری کی وجہ سے ہم نے خوارج کو زبردست نقصان پہنچایا اور ان کی اعلی قیادت کو ختم کر دیا، ہمارا مشن ہے کہ آخری خارجی کی موجودگی تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے۔

پاکستان