Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس وائرس کا تیسرا کیس سامنے آگیا

بیرون ملک سے آنیوالے اکاون سالہ مسافر میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوگئی
شائع 31 اگست 2024 10:20am

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس وائرس کا تیسرا کیس سامنے آگیا۔ بیرون ملک سے آنیوالے اکاون سالہ مسافر میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق علامات ظاہرہونے پر مریض کو پولیس سروسزاسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر ارشاد روغانی کے مطابق مریض میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق کردی۔

انہوں نے کہا کہ مریض کی حالت بہترہےاوراسپتال میں زیرعلاج ہے، مریض کا تعلق قبائلی ضلع اورکزئی سے ہے۔

خیبرپختونخوامیں رواں سال منکی پاکس وائرس کےمریضوں کی تعداد3ہوگئی

پاکستان

MPox