Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

غربِ اردن میں اسرائیل کا فضائی حملہ، حماس کا کمانڈر شہید

جنین شہر میں کار سے نکل کر بھاگنے والے وسیم ہزم کے ساتھیوں کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔
شائع 30 اگست 2024 09:46pm

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اُس نے غربِ اردن میں ایک بڑا حملہ کیا ہے جس کا مقصد حماس کے کمانڈر وسیم ہزم اور اُن کے ساتھوں کو شہید کرنا تھا۔

اس حملے میں وسیم ہزم شہید ہوئے۔ جنین میں جب اُن کے ساتھ کار میں سفر کرنے والے ساتھیوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تو ڈرون حملے میں وہ بھی شہید ہوگئے۔

جمعہ کو اسرائیل فوجیوں نے جنین اور تلکرم میں پیش قدمی کی۔ گزشتہ روز بھی تلکرم بٹالین کے کمانڈر ابوشجاع شہید ہوئے تھے۔

اِس سے قبل پیر کو اسرائیلی فورسز کے ایک حملے میں میزائل کا ٹکڑا لگنے سے خان یونس میں معروف نوجوان بلاگر محمد میدو حلیمی شہید ہوا تھا۔

اسرائیلی فوج نے دعوٰی کیا ہے کہ وسیم ہزم جس گاڑی میں سفر کر رہے تھے اُس میں سے بھاری نقدی، ہتھیار اور دھماکا خیز مواد ملا ہے۔

جنین کے نواح میں زببدہ نامی گاؤں کے پچیس سالہ باشندے سیف غنم نے بتایا کہ ایک کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرائی اور جب اُس میں سے دو افراد نے نکل کر بھاگنے کی کوشش کی تو ایک چھوٹے ڈرون نے اُنہیں نشانہ بنایا اور یہ سب کچھ اُس کے گھر کے سامنے ہوا۔

اسرائیل کی بکتر بند گاڑیاں جمعہ کو جنین اور تلکرم میں داخل ہوئیں۔ اِن تمام گاڑیوں کو ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کے ذریعے سیکیورٹی کور فراہم کیا گیا۔

آرمرڈ بلڈوزرز بھی ساتھ تھے جو سڑک پر گھریلو ساختہ بم ناکارہ بنانے کے لیے سڑک کو توڑتے گئے۔

Israeli Forces

West Bank

WASEEM HAZEM

JENIN

TULKARAM

ZEBABDAH