Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

طوفان کے زیر اثر بلوچستان میں بارش: درجنوں دیہاتوں میں سیلابی ریلے ، مکانات تباہ

بارش کے باعث تین ہفتوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
شائع 30 اگست 2024 07:21pm

جھل مگسی اور گنداواہ میں گزشتہ شب سے طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

تین لیویز چوکیوں سمیت درجنوں دیہاتوں میں سیلابی ریلے اور بارش کا پانی جمع ہو گیا جس کے نتیجے میں کچے دیوار اور مکانات گرگئے۔

برساتی نالوں میں طغیانی سے دریائے مولہ میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا، 1 لاکھ 10 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا جھل مگسی گنداواہ کے مختلف علاقوں میں داخل ہونے سے وانگو،کوناڑہ، قاضی اسماعیل ،گاجان پتری، گہیلا لاشار نورانی کے سیلابی نالے بپھر گئے۔

ایم ایٹ روڈ سمیت مختلف سڑکیں بند ہوگئیں،بارش کے باعث تین ہفتوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

بلوچستان

Balochistan flood

Balochistan Rain