Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کے 2 نئے کیسز رپورٹ

باچاخان ایئرپورٹ پر 2 مسافروں میں پاکس کی علامات پائی گئیں، محکمہ صحت
شائع 30 اگست 2024 06:25pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں اسکریننگ کے دوران 2 مسافروں میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق ائیر پورٹ سے دونوں مشتبہ مریضوں کو پولیس سروسز اسپتال میں واقع آئی سولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

منکی پاکس کیا ہے اور اس کا علاج کیسے ممکن ہ

اس حوالے سے محکمہ صحت نے بتایا کہ دونوں مشتبہ مریضوں کی مزید اسکریننگ اور انوسٹی گیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ باچا خان ایئرپورٹ پر اب تک 20 ہزار 901 اور طورخم بارڈ پر 21 ہزار 40 افراد کی اسکریننگ کی جاچکی ہے، خیبرپختونخوا میں اب تک ایم پاکس کے 2 کنفرم کیسز موجود ہیں۔

صحت

خیبر پختونخوا

Monkey Pox cases In Pakistan