Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پوسٹ مون سون: ستمبر کے دوران ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آئے گا

بارشوں کے ایک سے دو اسپیل مزید بھی ہو سکتے ہیں، ڈی جی محکمہ موسمیات
شائع 30 اگست 2024 05:14pm

محکمہ موسمیات نے پوسٹ مون سون اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔

ڈی جی محکمہ موسمیات مہرصاحبزادخان کے مطابق دو سے پانچ ستمبر کے دوران ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آئے گا ، آنے والا سیزن پوسٹ مون سون ہے، پوسٹ مون سون میں کم بارشیں ہوں گی۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کا مزید بتانا تھا کہ بلوچستان، جنوبی پنجاب میں بھی اثرات ہونگے، ملک میں بارشوں کے ایک سے دو اسپیل مزید بھی ہو سکتے ہیں۔

ا نکا کہا ہے کہ مون سون شدت سے چل رہا ہے۔ کراچی کے نزدیک سمندر میں گزشتہ روزسے سائیکلون بنا ہے، سندھ کے مختلف علاقوں میں کل بھی بارش ہو گی ۔

Rain

Karachi Rain

heavy rains

Rain prediction

HEAVY RAINS EXPECTED