پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل کیوں ختم کردیا گیا
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے کے باعث ختم کردیا گیا۔
جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دوپہر تک بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ میں پہلے دن کا کھیل ممکن نہیں تھا اور میچ ٹاس بھی نا ہوسکا۔
بارش کے باعث راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی بیشتر آؤٹ فیلڈ پر پانی جمع ہے اور پچ کو مکمل ڈھانپ دیا گیا جس کے بعد امپائرز نے گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث پہلے روز کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں شریک فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ میر حمزہ کو اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، سیریز میں بنگلا دیش کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
Comments are closed on this story.