Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

گرفتار ملزم اور متاثرہ لڑکی ایک ہی شاپ پر کام کرتے تھے، رپورٹ
شائع 30 اگست 2024 02:34pm

لاہور: کینٹ پولیس کی جانب سے لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ جنوبی چھاؤنی کے علاقے سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کیا گیا، متاثرہ لڑکی کی والدہ نے تھانہ جنوبی چھاؤنی میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی میں خاتون سے زیادتی

ملزم نے لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتارملزم عدنان اور متاثرہ لڑکی ایک ہی شاپ پر کام کرتے تھے۔ ملزم اچھی جاب دلانے کے بہانے لڑکی کوساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم ویڈیو بنا کر لڑکی کو بلیک میل کرتا رہا اور متعدد بار زیادتی کی۔

ملزم عدنان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

lahore

Rape

Girl

accused arrested

cant police