Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا ننگے پاؤں گھانس پر چلنا صحت پر مثبت اثرات ڈالتا ہے؟

صبح کی سیر انسانی صحت کے لئے انتہائی فائدہ مند ہوتی ہے
شائع 30 اگست 2024 01:51pm

صبح کے وقت کی سیر انسانی صحت کے لئے انتہائی فائدہ مند ہوتی ہےجب فضا آلودگی سے پاک ہوتی ہے۔ لیکن اگر صبح کی سیر یا واکنگ سبز گھاسوں پر کی جائے اور وہ بھی ننگے پاؤں تو اس کے بہت فوائد ہیں. ننگے پاؤں گھاس پر چلنا آپ کی صحت ٓپراچھا اثر ڈالتی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر انسان کوننگے پیرگھاس پر چلنے کے فوائد سے آگاہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی عادت ہوجائے تو اسے جوتے یا چپل پہن کرچلنے میں بھی وہ سکون حاصل نہیں ہوگا جو و وہ ننگے پاوں چلتے ہوئے محسوس کررہا ہوتا ہے۔

چہل قدمی یا ٹریڈمل صحت کے لیے بہتر آپشن کونسا ہے

لوگ جسم کی کیلوریز کم کرنے کے لیےمشق کے طور پر لمبی چہل قدمی کرتے ہیں لیکن بھاری جوتے اور موزے پہن کر۔ یہ چہل قدمی موثر تو ہے لیکن ماہرین کاماننا ہے کہ کہ اگر صبح کے وقت تازہ شبنم والی گھاس پر دس سے پندرہ منٹ ننگے پیر چہل قدمی کی جائے ، تو یہ چہل قدمی مزید موثر بن جاتی ہے ۔ اس لیے صبح دس سے پندرہ منٹ ننگے پیر گھاس پر ضرور چلنا چاہیے۔ کیونکہ ننگے پاؤں چہل قدمی نہ صرف ذہنی صحت پر خوشگوار اثر ڈالتی ہے بلکہ جسمانی دباؤ ، پٹھوں کے کھنچاؤ اور مجموعی تھکاوٹ کو دور کرکے صحت کو بہترین بناتی ہے۔ آپ جتنی دیر اور جتنا زیادہ ہریالی کے درمیان رہیں گے، اتنے ہی صحت مند اور تناؤ سے دور رہیں گے . گھاس پر ننگے پاؤں چلنے سے آہستہ آہستہ پٹھوں کا کھیچاؤ کم ہوتا ہے اور تناؤ میں کمی ہوتی ہے۔

گھاس پرننگے پاوں چلنے سے جسم میں خون کی گردش بھی بہتر ہوتی ہے اور آنکھوں کی روشنی تیز ہوتی ہے ۔ ماہرین کے نزدیک ذیابیطس کے مریضوں کو خاص طور اس طرح کی چہل قدمی کرنی چاہیے۔ کیونکہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے سبز گھاس پر بغیر جوتوں کے چلنا اور بیٹھنا بہت اچھا سمجھا جاتا ہے۔ ذیابیطس مریض اگر ہریالی کے درمیان رہ کر باقاعدہ گہری سانس لیتے ہوئے ٹہلیں تو جسم میں آکسیجن کی تکمیل ہونے سے مسئلہ سے نجات پائی جا سکتی ہے۔

ایسے افراد جنہیں سانس کا مسئلہ ہو اور انہٰیں سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے توان کے اس مسئلے کا حل بھی گھاس پر ننگے پاؤں چلنے میں ہے۔ دراصل پیروں میں بہت سے رفلکس زونز ہوتے ہیں۔ یہ رفلکس زونز جب گھاس کے ساتھ رابطے میں آتے ہیں تو ان پر ہلکا دباو پڑتا ہے اور یہی دباو رفلکس زونزکو بغیر کوئی نقصان پہنچائے انہیں متحرک بناتا ہے۔ان زونز کا سیدھا تعلق آنکھوں ، پھیپھڑوں ، منہ ، پیٹ ، دماغ اور گردوں سے ہوتا ہے۔ اس طرح ان حصوں کی ورزش ہو جاتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ ہمارے جسم سے منفی توانائی کو نکال باہر پھینک دیتا ہے۔ ہجب ہم گھاس پر ننگے پاوں چلتے ہیں تو زمین کی مقناطیسی توانائی تلووں سے منفی توانائی کو باہرکھینچ لاتی ہے۔

حاملہ خواتین کے لیے تو صبح سویرے گھاس پر ننگے پاوں چلنا انتہائی مفید ہے ، کیونکہ انہیں اس دوران وٹامن ڈی کی اورزیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ صبح کی دھوپ میں وٹامن ڈی بھرپور مقدار میں ہوتی ہے اور آلودگی اور دیگر مضر عناصر بھی نہیں ہوتے۔اس لئے صبح سویرے گھاس پر ننگے پاوں چلنا سب سے زیادہ مفید رہتا ہے ۔

صحت

lifestyle

walking