Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ اجلاس: یہ حکومت دو، تین ہفتے کی مہمان ہے، شبلی فراز کا اظہار خیال

وزرا کی کرسیاں خالی ہیں، ہم صرف دیواروں سےبات کریں گے؟ پی ٹی آئی سینیٹر
شائع 30 اگست 2024 12:39pm

پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ حکومت دو تین ہفتے کی مہمان ہے۔

پینل آف چیئرعرفان صدیقی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں انہوں نے ایوان میں وزرا کی عدم حاضری پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اس وقت ایوان میں ایک وزیر موجود نہیں ہے، یہ حکومت دو تین ہفتے کی مہمان ہے لیکن اس کا مطلب نہیں کہ وہ کام کرنا چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ وزرا کی کرسیاں خالی ہیں، ہم صرف دیواروں سےبات کریں گے؟ کوئی وزیرتوہو بات سننے کیلئے، اگرآپ سمجھتے ہیں کہ ہم کورم کی نشاندہی کریں گےتو ایسا نہیں ہوگا۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہم کورم کی نشاندہی نہیں کریں گے اوریہی بیٹھیں گے۔

shibli faraz

Senate of Pakistan