Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

چند منٹ میں لاکھوں سبسکرائبر: رونالڈو کا یوٹیوب چینل گنیز بک میں شامل

اس سے قبل یہ ریکارڈ رونالڈو کو انسٹا گرام سے زیادہ فالوورز کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا چکے ہیں
شائع 30 اگست 2024 11:07am

دنیا کے مقبول اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب چینل بنانے کے بعد ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹبال کے بعد یوٹیوب پر بھی اپنی مقبولیت کا لوہا منوانے والے کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل ’یو آر کرسٹیانو‘ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی نام درج کرا لیا ہے۔

سعودی فٹبال فرنچائز النصر اسٹار رونالڈو کے یوٹیوب چینل کا تیزی سبسکرائبر بنانے کا ریکارڈ عالمی ریکارڈ بُک نے تسلیم کرلیا ہے۔

عالمی ریکارڈ بُک نے سعودی فٹبال کلب سے منسلک النصر اسٹار کے یوٹیوب چینل کو 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے چینل کے طور پر تسلیم کرلیا ہے۔

یوٹیوب ریکارڈز پر نظر رکھنے والی سائٹ وکی ٹیوبیا کے مطابق رونالڈو کے چینل نے صرف 22 منٹ میں 1 لاکھ سبسکرائبرز، 47 منٹ میں 10 لاکھ سبسکرائبرز اور 11 گھنٹے 31 منٹ میں 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کیے۔

صرف یہی نہیں بلکہ حیران کن طور پر مقبول فٹبالر کے چینل کو صرف 1 ہفتے میں 50 ملین افراد سبسکرائب کر چکے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ رونالڈو کو انسٹا گرام سے زیادہ فالوورز کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا چکے ہیں، نومبر 2022 میں وہ اس پلیٹ فارم پر 500 ملین فالوورز تک پہنچنے والے پہلے شخص کے طور پر سامنے آئے تھے۔

Guinness World Record

christiano ronaldo

youtube channel