Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

پاک بنگلادیش دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل بڑی خبر سامنے آگئی

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے
شائع 30 اگست 2024 10:57am

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا تاہم دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

پاک بنگلہ دیش سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے جس کے لیے دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ چکی ہیں تاہم بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دوپہر تک بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دوپہر تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ بارش کے باعث راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو مکمل ڈھانپ دیا گیا اور بارش رکنے پر پچ کی تیاری کے لیے رولر استعمال کیا جائے گا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش کی تاریخی فتح، پاکستان کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست

خیال رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے گزشتہ روز ہی 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا تھا، پلیئنگ الیون میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی آؤٹ جبکہ ابرار احمد اور میر حمزہ کو موقع دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ روز راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو بیٹے کی ولادت کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

جیسن گلیسپی نے مزید کہا کہ اسپنر ابرار احمد اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، آل راؤنڈر عامر جمال فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کا ٹریننگ سیشن اچانک کیوں منسوخ کیا گیا؟

بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 12 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، شاہین شاہ آفریدی ڈراپ

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، سیریز میں بنگلا دیش کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

rawalpindi

Rain

test series

Pakistan vs bangladesh

PAK vs BAN