Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہانگ کانگ کے 2 صحافی شرانگیز آرٹیکل شائع کرنے کی سازش میں قصور وار قرار

سابق ایڈیٹر انچیف اور سابق قائم مقام ایڈیٹر دسمبر 2021 کو پولیس نے نیوز روم پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا
شائع 30 اگست 2024 10:49am

ہانگ کانگ کی چینی کنٹرول میں واپسی کے بعد دو صحافیوں کو فتنہ انگیز مواد شائع کرنے کی سازش کا قصور وار پایا گیا ہے۔

دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق سابق ایڈیٹر انچیف چنگ پوئی کوین اور سابق قائم مقام ایڈیٹر انچیف پیٹرک لام کو 29 دسمبر 2021 کو پولیس کی جانب سے نیوز روم پر چھاپہ مارنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

ہانگ کانگ کے آخری برطانوی گورنر کرس پیٹن نے کہا کہ فیصلہ ہانگ کانگ میں ”آزادی صحافت کے لیے ایک سیاہ دن“ ہے۔

عدالت نے ’اسٹینڈ نیوز‘ کے شائع کردہ 17 میں سے 11 مضامین کو بغاوت پر مبنی پایا، جن کے بارے میں پراسیکیوٹرز نے کہا تھا کہ وہ ”غیر قانونی نظریات“ کو فروغ دینے اور ہانگ کانگ اور چین میں حکومتوں کے خلاف نفرت کو ہوا دینے اور 2020 کے قومی سلامتی کے قانون کے خلاف تھے۔

2014 میں شروع ہونے والا ادارہ ’اسٹینڈ نیوز‘ 2019 کے جمہوریت نواز مظاہروں اور حکام کے سخت کریک ڈاؤن کے بارے میں خبروں کا ایک اہم ذریعہ تھا۔ یہ مظاہروں کی فرنٹ لائن سے لائیو اسٹریم کی جانے والی رپورٹس کے لیے مشہور ہوا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ یہ فیصلہ میڈیا کی آزادی پر براہ راست حملہ ہے اور ہانگ کانگ کی قابل فخر بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

Hong Kong