Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کی ساحلی پٹی پر سمندری طوفان: کراچی میں آج تمام اسکولز بند رکھنے کا اعلان

اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ محکمہ موسمیات اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ایڈوائزری پر کیا گیا۔
شائع 30 اگست 2024 08:36am

سندھ کی ساحلی پٹی پر سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر کراچی میں آج تمام نجی اور سرکاری اسکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ محکمہ موسمیات اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ایڈوائزری پر کیا گیا۔

حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ، جام شورو، ٹنڈومحمدخان میں بھی نجی اور سرکاری اسکولز بند رہیں گے۔

طوفان ’اسنا‘ سندھ کی ساحلی پٹی سے صرف 131 میل کی دوری پر، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

بحیرہ عرب میں موجود موسمی نظام ”تیج“ طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل

کراچی میں آج تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے پیش نظر کراچی ڈویژن میں آج تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے، شہری شدید بارشوں کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

آزاد کشمیر

دوسری جانب آزاد کشمیر میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث راستوں کی بندش کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی اسکولز آج ایک دن کے لیے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے موسمیاتی ایڈوائزری جاری کردی، سیاحوں اور علاقہ مکینوں کو دریاؤں، ندی نالوں کے قریب جانے اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

karachi

Rain

schools close

sea storm

holiday

Hurricane

HEAVY RAINS EXPECTED

Tropical Cyclone