Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شیخ حسینہ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمات کی تعداد 75 ہوگئی

قتل، انسانیت کے خلاف جرائم، اغوا اور دیگر الزامات، ٹربیونل کارروائی شروعر کرنے کیلئے تیار
شائع 30 اگست 2024 12:13am

بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم اور اُن کے ساتھیوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اب اُن کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 75 ہوچکی ہے۔ ان میں قتل اور انسانیت کے خلاف جرائم جیسے سنگین الزامات کے مقدمات نمایاں ہیں۔

دی ڈیلی اسٹار نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ بوگرا شہر میں دو نئے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ شیخ حسینہ کے خلاف 63 مقدمات قتل کے ہیں جبکہ سات مقدمات قتلِ عام اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ہیں۔ تین مقدمات اغوا کے ہیں۔

ایک دکاندار اور ایک چودہ سالہ لڑکے کے قتل کے الزام میں شیخ حسینہ اور 30 دیگر افراد کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ جس انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے جماعتِ اسلامی بنگلا دیش کے رہنماؤں کو پھانسی دی تھی وہی ٹربیونل اب شیخ حسینہ واجد اور اُن کے ساتھیوں کے خلاف مقدمات کی سماعت کرنے گا۔ بنگلا دیش نے بھارت سے اب تک باضابطہ طور پر تو نہیں کہا کہ شیخ حسینہ واجد کو واپس بھیجے تاہم اس حوالے سے اب تک باضابطہ درخواست نہیں کی گئی ہے۔

Murder

abduction

SHEKH HASEENA WAJID

75 CASES

CRIMES AGAINST HUMANITY