Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

اسرائیل میں پیٹرول سستا ہوگیا، لیکن پاکستان کے مقابلے اب بھی انتہائی مہنگا

پاکستان میں پیٹرول اسرائیل کے کتنا سستا ہے؟
شائع 29 اگست 2024 08:52pm

اسرائیل کی وزارت توانائی اور انفراسٹرکچر نے اعلان کیا ہے کہ یکم ستمبر سے ملک میں ہائی آکٹین پیٹرول کی قیمت میں کمی واقع ہوگی۔

اسرائیلی وزارت توانائی کے مطابق ملک میں ہائی آکٹین پیٹرول کی قیمت 0.19 نئے اسرائیلی شیکل کمی کے ساتھ 7.29 نئے اسرائیلی شیکل پر آجائے گی۔

اسرائیل میں پیٹرول کی قیمت بحیرہ روم میں خام تیل کے بیرلز کی تجارت میں قیمت کے اتار چڑھاؤ اور شیکل ڈالر کی شرح تبادلہ سے متاثر ہوتی ہے۔

یہ مسلسل دوسرا مہینہ ہے جس میں اسرائیل میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ تاہم، سال کی پہلی ششماہی میں پیٹرول کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا تھا۔

لیکن یہ قیمت پاکستان کے مقابلے زیادہ کیسے ہے؟

پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 260 روپے 96 پیسے ہے، اگر کرنسی ریٹ کو دیکھا جائے تو 7.29 نئے اسرائیلی شیکل، پاکستانی 556 روپے 48 پیسے بنتے ہیں۔

یوں اسرائیل میں ہائی آکٹین پیٹرول 295 روپے 52 پیسے مہنگا فروخت کیا جارہا ہے۔

Israel

petrol price

petroleum prices

95 Octane

Pakistan Petrol Price