Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹر عبدالقدیر خان ٹرسٹ اسپتال میں کروڑوں روپے کے گھپلے کا انکشاف

ملزمان کے خلاف درخواست ڈاکٹر وینا کی طرف سے دی گئی ہے۔
اپ ڈیٹ 29 اگست 2024 09:03pm

اے کیو خان ٹرسٹ اسپتال میں منی لانڈرنگ کا معاملہ سامنے آگیا، منی لانڈرنگ کیس میں ملزمان سہیل اور شوکت بابر ورک کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان پر ڈاکٹر عبدلقدیر خان ٹرسٹ اسپتال میں کروڑوں کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ملزمان کے خلاف درخواست ڈاکٹر وینا کی طرف سے دی گئی ہے۔

ملزمان پر ٹرسٹ کی جعلی ڈیڈ تیار اور استعمال کرنے پر مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں بھی مقدمہ درج ہوا تھا، دیگرملزمان نے اپنی عبوری ضمانت کرا لی تھی۔

ملزمان کے خلاف ایک مقدمہ تھانہ راوی روڈ میں بھی درج ہے۔

hospital

Al Qadir Trust Case