Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہزاد رائے نے اسکول میں کچرا پھینکنے والوں کے آگے ہاتھ جوڑ لئے، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں شہزاد رائے نے اسکول کے ارد گرد کے علاقوں میں صفائی کی حالت پر بات کی۔
شائع 29 اگست 2024 06:45pm

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اسکول میں کچرا پھینکنے والوں کے آگے ہاتھ جوڑتے ہوئے عوام سے مدد طلب کر لی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں شہزاد رائے اور ’زندگی ٹرسٹ‘ کے اسکول کی طالبات ہاتھ جوڑے ہوئے نظر آئیں۔

ویڈیو میں شہزاد رائے نے اسکول کے ارد گرد کے علاقوں میں صفائی کی حالت پر بات کی۔

شہزاد رائے نے کہا کہ ہم حکومت اور حکومتی اداروں پر تو تنقید کرتے ہیں لیکن اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے ہیں۔

انہوں نے اسکول کی سابقہ حالت اور موجودہ بہتری کو بھی دکھایا، جہاں پہلے چرسیوں اور قبضہ مافیا کا راج تھا، وہاں اب اسکول کی بچیاں پڑھ رہی ہیں۔

شہزاد رائے نے کہا کہ اسکول کی 3 ہزار بچیاں اہلِ محلہ سے گزارش کر رہی ہیں کہ وہ اسکول میں کچرا نہ پھینکیں۔

انسٹاگرام پوسٹ میں گلوکار نے عوام سے مشورہ بھی مانگا کہ کس طرح اسکول کے اطراف میں صفائی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔

Shehzad Roy

Government schools

school students