Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت: عمران خان نے روسٹرم پر جیلر کو جھاڑ دیا

آپ کے حکم کے باوجود جیلر 3 ہفتوں سے بیٹوں سے بات نہیں کرارہا، عمران خان
شائع 29 اگست 2024 05:31pm

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران عمران خان نے روسٹرم پر جیلر کو جھاڑ دیا جبکہ عدالت میں شکایت بھی کی کہ عدالتی حکم کے باجود جیلر تین ہفتوں سے بیٹوں سے بات نہیں کرارہا۔

109 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت نیب عدالت میں ہوئی نیب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدالت پیش کیا گیا، دوران سماعت عمران خان دو مرتبہ روسٹم پر گے۔

پہلی مرتبہ وکلاء، فیملی ممبران اور میڈیا نمائندوں کو روکنے کی شکایت کی، جبکہ دوسری مرتبہ عمران خان نے بیٹوں سے بات نہ کرانے کا شکوہ کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ کے حکم کے باوجود جیلر تین ہفتوں سے بیٹوں سے بات نہیں کرارہا۔

عمران خان کی شکایت پر جج نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ طاہر شاہ سے جواب طلب کیا۔

”ورزش کرنی ہے، ڈمبل فراہم کیا جائے“ عمران خان نے درخواست دائر کر دی

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالت حکم کردے مشاورت کے بعد دن فکس کرلیں گے جس پر روسٹم پر موجود عمران خان نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو جھاڑ پلادی۔

عمران خان نے کہا کہ طاہر تم پڑھے لکھے انسان ہو کوئی عقل کی بات کرو۔ اب اس نے بات نہ کرائی تو اکرم کی طرح یہ بھی مسنگ پرسن کردیا جائے گا، نہیں تو تم کو بھی اٹھا لیا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی جیلر کی یقین دہانی پر میڈیا کے پاس واپس آئے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے تفتیشی آفیسر سے جرح کی جبکہ عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل ہوگی۔

NAB

190 million pounds scandal

190 MILLLION POUND CASE