Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کابینہ نے عمران خان کی رہائی کی قرارداد وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری دیدی

مراد سعید کے خلاف مقدمات کے خاتمے کے قرار داد بھی وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری

خیبرپختونخواکابینہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کی قرار داد وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری دے دی ہے، صوبائی کابینہ نے مراد سعید کے خلاف مقدمات کے خاتمے کے قرار داد بھی وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری دی۔

خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبائی اسمبلی کی جس مشترکہ قرارداد کو وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری دی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 71 سال ہونے کے پیش نظر انہیں جسمانی اور ذہنی صحت کے خطرات کا سامنا ہے۔

قرارداد میں انسانی حقوق کمیشن کی رائے کی توثیق کی گئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے ساتھیوں کو غائب کر دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور عمران خان کی جبری حراست کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔

9 مئی واقعات: خیبرپختونخوا حکومت کا انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

قرارداد میں صوبائی کابینہ نے مراد سعید کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

کابینہ نے صوبائی اسمبلی کی قراردایں وفاق کو بھیجنے کی منظوری دے دی۔

پولیس کی استعداد اور دہشتگردی کے مقدمات کے حوالے سے خیبرپختونخوا کابینہ کے اہم فیصلے

خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس کی استعداد بڑھانے سمیت صوبے میں دہشتگردی کے مقدمات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، اجلاس میں پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے ضلع ٹانک اور لکی مروت کے لیے 791 نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں دہشتگردی کے کیسز کی مؤثر پیروی کے لیے خیبرپختونخوا کی کاؤنٹر ٹررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں پراسیکیوٹر کی 16 آسامیوں کی منظوری بھی دی گئی۔

باجوڑ: گرینڈ جرگہ نے علاقے کے امن وامان کیلئے انتہائی سخت فیصلے کرلیے

صوبائی کابینہ نے پولیس کے لیے 10 مزید بکتر بند گاڑیاں دینے کی منظوری بھی دی۔

Ali Amin Gandapur

KPK CABINET