Aaj News

منگل, اکتوبر 01, 2024  
26 Rabi ul Awal 1446  

2 لاکھ سولرسسٹم پیکج تقسیم کررہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

سولرسسٹم پیکج میں ایک پلیٹ،ایک پنکھا اور 3بلب شامل ہیں، سولر سسٹم میں80 یا 100واٹ کی پلیٹیں شامل ہیں، مراد علی شاہ
شائع 29 اگست 2024 03:59pm

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں سے سب پریشان ہیں، اس وقت ملک میں توانائی کا بحران ہے، حکومت سندھ 2 لاکھ سول پینل تقسیم کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سولرسسٹم پیکج میں ایک پلیٹ،ایک پنکھا اور 3بلب شامل ہیں، سولر سسٹم میں80 یا 100واٹ کی پلیٹیں شامل ہیں۔

وفاقی حکومت کو کئی بارکہہ چکے ہیں کہ کچھ کرے، ہمارے پاس پالیسی بنی ہوئی ہے وفاق صرف ہمارامنشورپڑھ لے،پن بجلی اور شمسی توانائی کا استعمال بھی ہمارےمنشورمیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تھر کے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، ویسٹ انرجی پراجیکٹ سےبجلی کی جاسکتی ہے، دوسرےلوگ صرف سوچ رہےہوتےاورہم عملدرآمد کردیتےہیں، وفاق کےپلانٹس امپورٹڈ فیول سےچل رہےہیں۔

پاکستان

solar energy

SOLAR PENALS