Aaj News

اتوار, ستمبر 15, 2024  
10 Rabi ul Awal 1446  

گنے کے کاشتکاروں کیلئے بُری خبر، ایسوسی ایشن کا کرشنگ شروع نہ کرنے کا اعلان

اتنی سخت ریگولیشن میں کرشنگ سیزن شروع کرنا ناقابلِ عمل ہے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
شائع 29 اگست 2024 03:52pm

پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن نے کرشنگ شروع نہ کرنے کااعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اتنی سخت ریگولیشن میں کرشنگ سیزن شروع کرناناقابلِ عمل ہے۔

پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن پنجاب زون کے ممبران کا اجلاس ہوا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کا 12.5 لاکھ ٹن سرپلس اسٹاک موجود ہے، اسٹاک کی موجودگی میں اگلاکرشنگ سیزن نہیں شروع ہوگا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق شوگرانڈسٹری کی ڈی ریگولیشن تک کرشنگ شروع نہیں کریں گے، چاول اور مکئی کی طرح فری مارکیٹ کی سہولت دی جائے، تمام اقدامات کاشتکاروں کے حق کیلئے اٹھائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرشنگ سے کاشتکاروں کی رقوم پھنس جائیں گی، مارکیٹ میں چینی کی فروخت نہ ہونے کے برابر ہے،

پاکستان

sugar