Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود پاکستان کو کم بیک کرنا ہوگا، جیسن گلسپی

پہلے ٹیسٹ میں ڈیکلریشن بھی مثبت سوچ کے ساتھ کی تھی، قومی ہیڈ کوچ
اپ ڈیٹ 29 اگست 2024 07:30pm

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلسپی کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست سے مایوس تو ضرور ہیں لیکن پاکستان کو کم بیک کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے جیسن گلسپی نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے، ابراراحمد کو 12 رکنی اسکواڈ میں کنڈیشنر کو دیکھ کر شامل کیا گیا۔ آج پچ نہیں دیکھی کل صبح کنڈیشنر دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شان مسعود بہت مثبت کپتان ہیں اور پہلے ٹیسٹ میں ڈیکلریشن بھی مثبت سوچ کے ساتھ کی تھی۔

جیسن گلسپی نے واضح کیا کہ کبھی نہیں کہا کہ آسٹریلیا کی طرح پاکستان کو کھیلنا ہے، کھلاڑی پاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے جوش و جذبہ رکھتے ہیں جو میرے لیے بہت اہم بات ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کی عدم شرکت کے سوال پر جیسن گلسپی نے کہا کہ شاہین آفریدی ابھی باپ بنے ہیں اور ہم چاہتے ہیں شاہین اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں۔ شاہین آفریدی کے ساتھ اظہر محمود کام کر رہے ہیں اور تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

test series

Pakistan vs bangladesh

PAK vs BAN

Jason Gillespie

pakistan head coach