Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینے کے بجائے 25 ارب روپے بڑھا دیے، عمر ایوب

جیل میں بانی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی، پہلے چھ اب تین لوگوں کو اجازت ہے، رہنما پی ٹی آئی
شائع 29 اگست 2024 03:04pm

اپوزیشن رہنما عمرایوب نے کہا ہے کہ حکومت نےبجلی کی قیمتوں میں ریلیف کا چکمہ دیا اور مزید 25 ارب روپے بڑھا دیے ہیں۔

پی ٹی آئی رہمنا عمرایوب نے بھلوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بانی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی، پہلے چھ اب تین لوگوں کو اجازت ہے۔

انہوں نے کہا حکومت نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے،ملک میں فارم سینتالیس کی حکومت ہے، ان کے پاس بیچنے کو کچھ نہیں، نہ آئی ایم ایف انہیں مانتی ہے۔

پاکستان