Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان نے نااہلی کے معاملے پر اپیل کی جلد سماعت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے درخواست دائر کی
شائع 29 اگست 2024 01:42pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے نااہلی کے معاملے پر اپیل کی جلد سماعت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے جلد سماعت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاست سے باہر رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے تحائف ڈیکلیئر نہ کرنے کے غلط الزام پر بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا ریفرنس بھیجا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس پر عمران خان کو میانوالی سے ڈی سیٹ کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمران خان کو انتخابات لڑنے سے روک دیا گیا، لاہورہائیکورٹ کا لارجربینچ الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل پر سماعت کر رہا تھا مگر اسلام آبادہائیکورٹ نے اپیل واپس لینے کی استدعا منظور کرنے سے انکار کردیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کےحکم کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ لارجربینچ کارروائی آگے نہیں بڑھا پارہا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

Supreme Court

اسلام آباد

imran khan

Disqualify

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)