Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کی بنگلادیشی شہریوں کو مفت ویزا انٹری دینے کی حقیقت

پاکستانی حکومت نے بنگلادیشی شہریوں کو مفت ویزا انٹری کی اجازت دے دی ہے، سوشل میڈیا پر دعویٰ
شائع 29 اگست 2024 11:02am

رواں ماہ کے آغاز میں ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستانی حکومت نے بنگلادیشی شہریوں کو مفت ویزا انٹری کی اجازت دے دی ہے۔

سماجی میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف کی جانب سے پوسٹ شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا ہے۔

یہ دعویٰ یہاں اور یہاں بھی شئیر کیا گیا تھا۔

مگر سوشل میڈیا پر پھیلایا جانے والا یہ دعویٰ درست نہیں ہے۔

حقیقت کیا ہے؟

پاکستان کے وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیشی پاکستان میں ویزا فری رسائی حاصل نہیں کریں گے۔

وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل میڈیا قادر یار ٹوانہ نے واضح کیا کہ پالیسی میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

قادر یار ٹوانہ نے کہا کہ 13 اگست کو وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کئی ممالک کے لیے نظرثانی شدہ ویزا پالیسی کا اعلان کیا۔

پالیسی کی اپ ڈیٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ خلیجی ممالک یعنی متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عرب، عمان، قطر اور کویت سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو بغیر ویزا اپنے پاسپورٹ کے ساتھ پاکستان میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

لیکن بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے صورت حال بدستور برقرار ہے۔ انہیں اب بھی پاکستان آنے کیلئے ویزا کے لیے اپلائی کرنا لازمی ہوگا۔

نئی پالیسی کے مطابق بنگلہ دیشی شہریوں کو درخواست کے 24 گھنٹے کے اندر الیکٹرانک ویزا فراہم کیا جائے گا۔

بنگلہ دیش سمیت 126 دیگر ممالک کے شہریوں کو آمد سے پہلے ویزا کے لیے درخواست دینا ہوگی۔

پاکستان

Bangladesh

Fact Check

Visa Free Entry