Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پتوکی: گھر میں اے سی کمپریسر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، 4 بچے جھلس کر زخمی

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا، ریسکیو حکام
شائع 29 اگست 2024 09:00am

پنجاب کے شہر پتوکی میں گھر میں اے سی کا کمپریسر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 4 بچے جهلس کر زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ پتوکی کے علاقے پرانی منڈی میں پیش آیا جہاں گھر میں اے سی کا کمپریسر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گھر کی دیوار گرگئی اور آگ بھڑک اٹھی جبکہ حادثے میں 4 بچے جهلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں احمد، شعبان، حمزہ سلیم اور احمد طالب شامل ہیں، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا ہے۔

punjab

Pattoki

patoki

ac compressor blast