Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں آج تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے پہلے اسکولز کی بندش کا اعلان اور پھر نئی ایڈوائزی کو جواز بنا کر نوٹیفکیشن واپس لے لیا
شائع 29 اگست 2024 08:37am

کراچی میں آج تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے پہلے اسکولز کی بندش کا اعلان کیا اور پھر نئی ایڈوائزی کو جواز بنا کر نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

کراچی ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر نے آج اسکولوں کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جسے محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری پر واپس لے لیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق آج ضلع وسطی میں تمام اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔

اس کے علاوہ حیدرآباد، میرپورخاص، مٹیاری، شہید بے نظیر آباد اور سانگھڑ میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔

سندھ: مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

ڈپٹی کمشنر بدین نے 2 دن تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے بارشوں کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو دے دیا۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 2 سے 3 دن میں 200 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کی ہے، کراچی سمیت سندھ کے کئی مقامات پر 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار اور کہیں شدید موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، کراچی میں کل صبح یا دوپہر کے بعد تیز بارش کا امکان ہے۔

پاکستان بھر میں سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچا دی، 27 روز میں 245 افراد جاں بحق

اس سے قبل بارشوں کے پیش نظر حیدرآباد ضلع کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ میرپورخاص ضلع میں بارش کے باعث تعلیمی ادارے 2 دن کے لیے بند رہیں گے۔

educational institutions

schools close

Karachi Rain

moon soon

Sindh Rain

moon soon rain