Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان بھر میں سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچا دی، 27 روز میں 245 افراد جاں بحق

ملتان میں طوفانی بارش کا 48 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ہزاروں مکانات تباہ
شائع 28 اگست 2024 08:11pm

پاکستان بھر میں سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، جس کے باعث 27 روز میں 245 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 27 دنوں میں پنجاب میں 92، خیبرپختونخوا میں 74، سندھ میں 47 اور بلوچستان میں 22 افراد جان کی بازی ہارے۔

خیرپور میں سیلابی ریلے سے 100 سے زائد دیہات زیرِ آب آگئے

این ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران کشمیر میں 6 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں طوفانی بارشیں، ملتان میں بارشوں کا 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

رپورٹ کے مطابق ملتان میں طوفانی بارش کا 48 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، جہاں صرف دو گھنٹے میں 147 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مون سون کا زوردار اسپیل، کراچی میں جل تھل ایک، 200 ملی میٹر بارش کی پیشگوئی

بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 1002 مکانات مکمل اور 3475 جزوی طور پر تباہ ہوئے۔

پاکستان

NDMA

RAINS AND FLOOD