Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریض نے لیڈی ڈاکٹر کو دبوچ کر اُس کا سَر لوہے کے پائپ پر دے مارا

ڈاکٹر کے سَر پر شدید چوٹ آئی ہے، مشتعل مریض کو اسپتال کے عملے نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
شائع 28 اگست 2024 05:23pm

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں ایک مریض نے لیڈی ڈاکٹر کو دبوچ کر اُس کا سَر اسپتال کے پلنگ کے پائپ پر دے مارا۔ لوہے کے پائپ سے ٹکرانے پر لیڈی ڈاکٹر کے سر میں شدید چوٹ آئی ہے۔

یہ واقعہ تروپتی شہر ہے۔ کولکتہ میں 9 اگست کو ایک جونیر لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے خلاف احتجاج کے دوران آندھرا پردیش کے اسپتال میں رونما ہونے والے اس واقعے نے میڈیکل کمیونٹی کو مزید مشتعل کردیا ہے۔

لیڈی ڈاکٹر پر حملہ کرکے اُسے زخمی کرنے والے مریض کو اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ شری وینکٹیوشور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں رونما ہونے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کے احتجاج میں مزید شدت آئی ہے اور انہوں نے کام کے دوران مزید سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔

وڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ مریض نے لیڈی ڈاکٹر کا تعاقب کیا، اُس کے بال پکڑے اور پھر اُس کا پلنگ کی ریلنگ پر دے مارا۔

یہ سب کچھ اس قدر بھیانک تھا کہ وارڈ میں موجود مریض اور ڈاکٹرز بھی سہم سے گئے۔ اسپتال کی انتظامیہ نے حملہ آور مریض کو پکڑ کر پولیس کو طلب کیا۔ اس دوران مریضوں پر خوف چھایا رہا۔

یاد رہے کہ کولکتہ میں جونیر ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل پر ملک بھر میں شدید احتجاج کا بازار گرم ہے۔ میڈیکل کمیونٹی کا مطالبہ ہے کہ اُس کی سیکیورٹی بڑھائی جائے تاکہ وہ بے خوف ہوکر اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے سکے۔

مزید پڑھیں :

زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بھارتی ڈاکٹر کی آخری خواہش، ڈائری منظرِعام پرآگئی

کولکتہ کی لیڈی ڈاکٹر کے مبینہ قاتل کی ساس نے اصلیت بیان کردی

hospital

andhra pradesh

LADY DOCTOR ATTACKED

PATIENT GRABBED HER WITH HAIR

SMASHED HEAD ON THE BED REELING