Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: صدر میں کچرا کنڈی سے ملنے والی 12 سالہ بچی کا قاتل کینٹ اسٹیشن بس ٹرمینل کا چوکیدار نکلا

ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے زیادتی کے بعد پہچانے جانے کے ڈر سے بچی کو قتل کیا
شائع 28 اگست 2024 04:57pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی کے علاقے صدر لکی اسٹار کی کچرا کنڈی سے تین روز قبل بارہ سالہ بچی کی بوری بند لاش ملی تھی، جس کے قتل میں کینٹ اسٹیشن بس ٹرمینل کا چوکیدار ملوث نکلا ہے۔

بچی کی شناخت گنگا ولد ہری چند کے نام سے ہوئی جس کا تعلق باگڑی قوم سے تھا۔

ایس ایچ او فریئر عرفان میو نے بتایا کہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے اہل خانہ سے بات ہوئی ہے جن کا کہنا ہے کہ بچی گنگا گزشتہ رات 10 بجے گھر سے روٹی لینے کینٹ اسٹیشن کی طرف گئی تھی جس کے ساتھ اس کی دوست بھی موجود تھی۔

مقتول بچی گنگا نے دوست کو گھر روانہ کردیا اور کہا کہ وہ آجائے گی جس کے بعد بچی کی لاش صدر تھانے کی حدود سے ملی۔

لاش کے پوسٹ مارٹم میں زیادتی کی تصدیق ہوئی اور پولیس نے تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دیگر دو چوکیداروں کے ساتھ مل کر بچی کے ساتھ زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے پہچانے جانے کے ڈر سے بچی کو قتل کیا، وردات میں ملوث دو دیگر ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔

karachi

Child Rape

Sadar