Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئے ججز کی تقرری پر رولز کا جائزہ لینے کیلٸے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

چیف جسٹس پاکستان نے تمام ہائیکورٹس کے ججز تقرری کیلئے نام بھی طلب کر لیے ہیں
شائع 28 اگست 2024 04:28pm

ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری کیلئے رولز کا جائزہ لینے کیلٸے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ہائیکورٹس میں ججز تقرری کیلئے نام بھی طلب کرتے ہوئے تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت چیٸرمین کمیشن و چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔

پاکستان حالت جنگ میں ہے، بلوچستان میں جورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ سمیت دیگر ممبران شریک کریں گے۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ججز تقرری کیلئے رولز کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان نے تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کو خط ارسال کرتے ہوئے ہائیکورٹس میں ججز تقرری کیلئے نام بھی طلب کر لیے ہیں۔

نئی حلقہ بندیاں، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رک گئے

خط میں کہا گیا ہے کہ جس ہائیکورٹ میں پانچ سے زیادہ نشستیں خالی ہیں فوری نام تجویز کیے جائیں، ڈھائی سال بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد مکمل ہوئی۔ شریعت اپیلٹ بنچ بھی 29 جولائی سے فعال ہے۔

judicial commission

Judges Appointments