Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس اسٹیشنز میں رائج ’منشی سسٹم‘ کا راز فاش، سپاہی کا ویڈیو پیغام وائرل

منگھو پیر تھانے کا سپاہی پھٹ پڑا، سپاہی علی احمد نے کراچی پولیس کے منشی سسٹم کا راز فاش کردیا
اپ ڈیٹ 28 اگست 2024 03:17pm

کراچی کے تھانوں میں سپاہی کی ڈیوٹیاں رشوت دے کر لگنے کا انکشاف ہوا ہے، منگھو پیر تھانے کے سپاہی علی احمد نے کراچی پولیس کے منشی سسٹم کا راز فاش کردیا۔

سپاہی کا وڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں اس نے کہا کہ سپاہی کو سکون کی نوکری کرنے پرمنشی کو یومیہ ایک ہزاردینا پڑتے ہیں، میرابیٹا کینسر کا مریض ہے، میں گھر کا واحد کفیل ہوں روز ہزار روپے منشی کو کیسے دوں؟

سپاہی علی احمد کے مطابق تھانوں میں رشوت کا بازار گرم ہے، سپاہی یومیہ ہزار روپے کیسے دیتے ہیں سوالات اٹھنا شروع ہوگئے۔

دوسری جانب ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمن بگٹی نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ڈی ایس پی منگھو پیر کو واقع سے متعلق تحقیقات کا حکم دے دیا۔

sindh

Karachi Police