Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وادی تیرہ میں خوارج کیخلاف آپریشن کی ویڈیو اور تصاویر منظر عام پر آگئی

ویڈیومیں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ذرائع
اپ ڈیٹ 28 اگست 2024 03:20pm

وادی تیرہ میں پاک فوج کی جانب سے فتنہ الخوارج کےخلاف حالیہ آپریشن کی ویڈیو اور تصاویر منظر عام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کا وادی تیرہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف 20 اگست سے آپریشنز جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ویڈیومیں دہشتگردوں کو ہلاک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسزکےجاری آپریشنزمیں اب تک 25 خوارج ہلاک ہو چکے، آپریشنز کے دوران 11 دہشت گرد زخمی ہوئے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے، شدید خوف و ہراس میں خوارج اپنی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

سیکورٹی ذرائع آپرشنز کے نتیجے میں خوارج بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، پاک فوج فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔

پاکستان