Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج، پیشگی شرائط پوری ہونے پر پاکستان سے متعلق بورڈ میٹنگ بلائے جانے کا امکان

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کے نیا شیڈول میں پاکستان کا نام ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
شائع 28 اگست 2024 01:08pm

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے 6 ستمبر تک کا شیڈول جاری کر دیا۔ اجلاس میں ویتنام، یوگینڈا اور ڈنمارک سمیت 7 ملکوں کا ایجنڈا شامل ہے جبکہ پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان سے متعلق بورڈ میٹنگ بلائے جانے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا تیسرا شیڈول جاری کردیا، پاکستان کا نام بورڈ کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس 6ستمبرکو شیڈول ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت 2 ارب ڈالرز کی اضافی ایکسٹرنل فنانسنگ کی شرط جلد پوری کرنے کے لیے پُرامید ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، چین، یو اے ای سے 12 ارب ڈالرز قرض رول اوور کرانے کے لیے بھی رابطوں میں تیزی آ گئی ہے۔

پاکستان