Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی جرائم رپورٹ: ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان جاں بحق

مقتول گارمینٹس فیکٹری میں ملازم تھا، رواں سال لوٹ مارکی وارداتوں کےدوران جاں بحق افراد کی تعداد 90 ہوگئی
شائع 28 اگست 2024 09:42am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پرڈاکؤں نے نوجوان کو گولی مار کر جان لے لی جس کے بع رواں سال کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 90 ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول واقعے کے وقت گھرکے قریب ہوٹل سے واپس گھرکی جانب جارہا تھا اس دوران ڈاکووں نےعقیل سےلوٹ مارکی کوشش کی۔

لواحقین نے بتایا کہ عقیل کا موبائل گھر پرتھا جبکہ پرس جیب میں موجود تھا اور مقتول چاربھائیوں میں تیسرے نمبرپرتھا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول گارمینٹس فیکٹری میں ملازم تھا۔ رواں سال کراچی میں لوٹ مارکی وارداتوں کےدوران جاں بحق افرادکی تعداد90ہوگئی۔

لیاقت آباد سندھی ہوٹل ندی کے قریب پولیس مقابلہ

لیاقت آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زیر حراست زخمی ڈاکوؤں کی شناخت30 سالہ اویس اور 28سالہ جلیل کےنام سےہوئی ہے۔

sindh

Karachi Police