Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تربت نیول بیس پر دہشتگرد حملے کی زیرگردش خبریں بے بنیاد

بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے
شائع 28 اگست 2024 08:57am

تربت نیول بیس پر حملے کے بارے میں سوشل میڈیا پر زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر جعلی ویڈیو شیئر کرکے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق جعلی ویڈیوز کے ذریعے تربت نیول بیس پر دہشتگرد حملے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خدکوچہ تھانے کی ویڈیوز بھی جعلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر بلوچستان میں مؤثر آپریشنز جاری ہیں، بے بنیاد خبروں اور ویڈیوز کا مقصد خوف وہراس اور انتشار پھیلانا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے ملک کی تمام اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے چوکس ہیں، سکیورٹی ادارے کسی بھی شر انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستان

Fact Check