Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

مصر میں شادی کی تقریب میں جھگڑا، ہال میدان جنگ میں تبدیل، ویڈیو وائرل

مہمان نے لوگوں کے درمیان جھگڑے کو ختم کرنے کے لیے آگ بجھانے والے آلے کا استعمال بھی کیا
شائع 27 اگست 2024 05:57pm

شادی کی تقریبات ہوں اور جھگڑا نہ ہو ایس کیسے ممکن ہے ؟ لیکن اگر یہی جھگڑا میدان جنگ میں تبدیل ہو جائے تو ؟

ایسا ہی کچھ ہوا مصر کی ایک شادی میں جہاں مہمانوں کی تعداد میں اضافے کے سبب کھانا کم پڑگیا تو لوگ ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے، حملے کیے اور خوشی کی تقریب میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شادی ہال میں کھانے کے دوران شرکاء کے درمیان دھینگا مشتی اس وقت شروع ہوئی جب مہمان زیادہ ہو گئے اور کھانا کم پڑ گیا۔

جس پر باراتیوں نے ہنگامہ برپا کردیا، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر بڑھ چڑھ کر حملے کیے۔

ایک مہمان نے لوگوں کے درمیان جھگڑے کو ختم کرنے کے لیے آگ بجھانے والے آلے کا استعمال بھی کیا۔ اس ہنگامہ آرائی کی ایک ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں۔ یہ مناظر شادی ہال میں لگے خفیہ کیمروں میں محفوظ ہوگئے تھے۔

شرکاء میں زبردست لڑائی ہوئی جنہوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں استعمال کیں، اس موقعے پر کچھ معززین نے مصالحت کی کوشش کی جس کے بعد جا کر ہنگامہ ختم ہوا۔

ایک عینی شاہد نے وضاحت کی کہ اس جگہ دو شادی ہال تھے جس میں شادی کی دو تقریبات جاری تھیں، پہلی تقریب اور دوسری تقریب کے مہمانوں میں سے کچھ کے درمیان جھگڑا ہو اتھا۔

جھگڑے کی وجہ یہ تھی کہ پہلی تقریب کا ایک نوجوان دوسرے گروپ کو ہراساں کر رہا تھا، دوسری شادی کی تقریب میں ایک لڑکی کو ہراساں کیے جانے کی شکایت بھی سامنے آئی۔

قابل ذکر ہے کہ اس ”ہنگامہ آرائی“ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

Wedding

Egypt

fight