کل ہڑتال لازمی ہوگی، تاجروں نے حکومتی ’پروپیگنڈا‘ جھٹلا دیا
کل ہڑتال لازمی ہوگی، تاجروں نے حکومتی ’پروپیگنڈا‘ جھٹلا دیا صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ کا تاجربرادری کیلئے ہڑتال سے متعلق پیغام سامنے آگیا۔
صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چند عناصر غلط پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ حکومت نے تاجروں کےمطالبات مان لیے ہیں یہ غلط افوائیں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کل ہر صورت شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی،تاجر افواہوں پر کان نہ دھریں،صدر نے تاجروں کو الرٹ کردیا، کہا کہ تاجر دشمن لوگ ہڑتال سے متعلق غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں، ہمیں ہڑتال کا شوق نہیں،وزیراعظم تاجر دوست سکیم کو ختم کرنے کا اعلان کریں۔
مجاہد مقصود بٹ نے مزید بتایا کہ یہ تاجر دوست اسکیم نہیں تاجردشمن اسکیم ہے، ہم متحد ہوکر کل کی ہڑتال کو کامیاب بنائیں گے۔
صدر تاجر انصاف خیبر پختونخوا شاہد خان نے کل ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا، پشاور کے تاجروں نے تاجر انصاف کی قیادت کے تحفظات دور کئے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے بےجا ٹیکسز، مہنگی بجلی، لوڈ شیڈنگ کے خلاف کل پشاور میں ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما عرفان سلیم کا کہنا ہے کہ آئی پی پی کیپیسیٹی سرچارج کسی صورت قبول نہیں، کل پشاور میں تاجروں کی اجتماعات میں شرکت کرینگے۔
Comments are closed on this story.