Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشرق وسطیٰ کے بینکوں سے 4 بلین ڈالر حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

مرکزی بینک کا مینڈیٹ ترقی کی طرف توجہ مرکوز کرنے سے پہلے قیمت اور مالی استحکام کو یقینی بنانا ہے، جمیل احمد
شائع 27 اگست 2024 05:25pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ملک بیرونی فنانسنگ کے خلا کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اس لئے پاکستان اگلے مالی سال تک مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے چار ارب ڈالر اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ”روئٹرز“ کو دئے گئے ایک انٹرویو میں جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 7 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام کی منظوری کے لیے درکار اضافی بیرونی فنانسنگ میں دو بلین ڈالر حاصل کرنے کے ”ایڈوانس اسٹیجز“ میں ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے جولائی میں قرض پروگرام پر ایک معاہدہ کیا تھا، جو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری اور ملک کو ’پاکستان کے ترقیاتی اور دو طرفہ شراکت داروں سے ضروری مالیاتی یقین دہانیوں کی بروقت تصدیق حاصل کرنے سے مشروط ہے‘۔

مانیٹری پالیسی کے بارے میں پوچھے جانے پر جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان میں شرح سود میں حالیہ کمی کا مطلوبہ اثر ہوا ہے، افراط زر کی شرح مسلسل سست ہے اور کٹوتیوں کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ کنٹرول میں ہے۔

پاکستان کی سالانہ کنزیومر پرائس انڈیکس افراط زر جولائی میں 11.1 فیصد تھی، جو 2023 میں 30 فیصد سے زیادہ گر گئی ہے۔

منسوخ شناختی کارڈ پر جاری 70 ہزار سمز بلاک، کھلوانے کیلئے طریقہ وضع

جمیل احمد نے کہا کہ ’مانیٹری پالیسی کمیٹی ان تمام پیش رفتوں کا جائزہ لے گی‘، انہوں نے مزید کہا کہ شرح کے حوالے سے فیصلے پہلے سے طے نہیں کیے جا سکتے۔

جمیل احمد نے کہا، ’اب ہمیں ترقی اور دیگر متعلقہ شعبوں پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی کیونکہ یہ ملازمتوں کی تخلیق اور دیگر سماجی اقتصادی مسائل کے لیے بھی اتنے ہی اہم ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی بینک کا مینڈیٹ ترقی کی طرف توجہ مرکوز کرنے سے پہلے قیمت اور مالی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

اس سے قبل، یہ اطلاع دی گئی تھی کہ ملک رواں مالی سال کے دوران بیرونی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے درکار تقریباً 4 بلین ڈالر کے قرضے حاصل کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی اور سٹریٹجک تعلقات خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں، وزیراعظم

رواں مالی سال کے لیے، پاکستان نے بجٹ میں تقریباً 20 بلین ڈالر کے غیر ملکی قرضے شامل کئے ہیں ہیں، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے مزید تین بلین ڈالر کا رول اوور جو ادائیگیوں کے توازن کے لیے الگ سے رپورٹ کیا گیا تھا۔

اس قدر قرض لینے سے، پاکستان کے ذخائر رواں مالی سال کے اختتام تک تقریباً 19 سے 20 بلین ڈالر تک بڑھنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

20 بلین ڈالر کے تخمینے میں سے، تقریباً 4 بلین ڈالر کو رواں مالی سال کے دوران غیر ملکی تجارتی قرضے اور مزید ایک بلین ڈالر بین الاقوامی بانڈز کے ذریعے ترتیب دینے کا ہدف ہے۔

پاکستان

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

Middle Eastern commercial banks

4 Billion Dollars