Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی پولیس اہلکاروں کے لئے بنائی گئی پوائنٹ می ایپ کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

حکم نامے کے تحت اپنے ذاتی موبائل کو سرکاری حاضری کے لئے استعمال کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، درخواست
شائع 27 اگست 2024 05:12pm

آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے لئے بنائی گئی پوائنٹ می ایپ کامعاملہ عدالت پہنچ گیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں پولیس اہلکاروں کے لئے بنائی گئی پوائنٹ می ایپ کیس کی سماعت ہوئی، درخواست پولیس کانسٹیبل شکیل احمد کی جانب سے دائرکی گئی تھی۔

درخواست گزار کے مطابق آئی جی سندھ و دیگر افسران کی جانب سےغیر قانونی، غیرمنصفانہ حکم نامہ آیا ہے، پوائنٹ می نامی ایپ سے حاضری لگانے کا کہا جارہا ہے۔

درخواستگزار کا کہنا ہے کہ ہمیں انٹرنیٹ پیکج خریدنےپرمجبور کیا جارہاہے، آئی جی سندھ یہ احکامات درخواست گزار پر ذاتی مالی وسائل پر بوجھ ہے درخواست گزار اینڈرائیڈ موبائل خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا ہے۔ آئی جی سندھ کے ان غیر آئینی احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

karachi

Karachi Police

Sindh High Court